Home سیاست سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا اختیار درست قرار

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا اختیار درست قرار

Share
Share

لاہور: لاہورہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا اختیار درست قرار دے دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین آرٹیکل 17,9,14 سمیت دیگر آرٹیکلز کی روشنی میں یہ سیکشن آئین سے متصادم نہیں۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 215 آئین سے متصادم نہیں ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین آرٹیکل 17,9,14 سمیت دیگر آرٹیکلز کی روشنی میں یہ سیکشن آئین سے متصادم نہیں۔ الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 میں شامل کیا گیا۔ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سیاسی جماعتوں کو آئین اور ایکٹ کی پابندی کرنی چاہیے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے قانون الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 209 اور 210 میں موجود ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آئین سے متصادم ہے۔ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 215 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

یاد رہے کہ شہری میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...