Home نیوز پاکستان بلاول پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے،منظور وسان

بلاول پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے،منظور وسان

Share
Share

کوٹ ڈیجی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ءمنظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پنجاب سے جیت کر بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گےبلاول پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے۔

کوٹ ڈیجی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کے الیکشن فئیر اینڈ فری ہوں تو پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، ہمارے مخالفین اسی کا تورونا رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلاول بھٹو پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں وہ سیٹ اہم ہے اور پنجاب سے جیت کر بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے ،پہلے پیپلزپارٹی کے لاہور میں دفتر پر حملے ہوئے اب کراچی اور خیرپور میں بھی ہوئے ہیں، لیکن اپنے مخالفین کو کوئی جواب نہیں دیں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اب فرشتے نہیں رہے، اب نہ ہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ عوام ہے، اب تو بانی پی ٹی آئی دو دن کے لئے بھی باہر نہیں آئیں گے، بنی گالہ کو سب جیل قرار دیکر بشریٰ بی بی کو ریلیف دیا گیا، مریم نواز، فریال تالپور بھی جیل جا چکی ہیں انہیں تو ریلیف نہیں ملا تھا۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مل کر حکومت بنائیں گے، ویسے بھی آزاد امیدواروں کا پیار آصف علی زرداری کے ساتھ ہمیشہ سے رہاہے، یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...