Home نیوز پاکستان ملکی تاریخ کے پہلے ڈبل سٹوری انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ملکی تاریخ کے پہلے ڈبل سٹوری انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Share
Share

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملکی تاریخ کے پہلے ڈبل سٹوری انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کے قریب اپنی نوعیت کے پہلے منفرد میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا،دو منزلہ انڈرپاس پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا انڈر پاس ہوگا جس سے برکت مارکیٹ، کینال روڈ، جناح ہسپتال اور اقبال ٹاؤن کی طرف جانے والی ٹریفک مستفید ہوگی۔

میگاپراجیکٹ کو “رستم زماں دی گریٹ گاما کراسنگ” کا نام دیا گیا ہے، لیول ون پرانڈر پاس برکت مارکیٹ سے کینال روڈ کی طرف جائیگا جبکہ لیول ٹوانڈر پاس جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طر ف جائیگا۔

مذکورہ انڈر پاس700میٹر طویل ہوگا، لیول ٹو انڈرپاس کی لمبائی 1.4کلومیٹر ہو گی، پراجیکٹ کے تحت بھیکے وال موڑ اور کینال روڈ پر ایک،ایک یو ٹرن بنایا جائیگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو ورلڈ چیمپئن گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے، اس منصوبے کی مدت تکمیل 6ماہ رکھی گئی ہے لیکن امید ہے یہ منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہو گا، چاہتا ہوں کہ یہ منصوبہ تین سے چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس بڑے منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم پہلی بار ڈبل سٹوری انڈرپاس بنا رہی ہے، نیسپاک کی ٹیم بھی تعریف کی مستحق ہے جنہوں نے ایک خوبصورت ڈیزائن تیار کیا ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...