Home سیاست عوام گواہ ہیں آپ نے ہم سے بلا چھینا عوام آپ سے سیاست چھینیں گے،اسد قیصر

عوام گواہ ہیں آپ نے ہم سے بلا چھینا عوام آپ سے سیاست چھینیں گے،اسد قیصر

Share
Share

صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جو بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں۔عوام گواہ ہیں آپ نے ہم سے بلا چھینا عوام آپ سے سیاست چھینیں گے۔

صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تین فیصلے آچکے ہیں، کیا ان فیصلوں میں انصاف کیا گیا؟ کیا یہ قانون کے مطابق ہیں؟ ان کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کرنا ہے اور جیل میں ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے، عدالتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے ، پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ہے ، کیا ایسے الیکشن ہوتا ہے مریم اور اس کے والد کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراو۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر آپ الیکشن کروانا چاہتے ہو ، یہ عوام گواہ ہیں آپ نے ہم سے بلا چھینا عوام آپ سے سیاست چھینیں گے، پٹھان نہیں نواز شریف بیوقوف ہے ، آپ کی بیٹی پٹھانوں کو دہشت گرد کہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسلم لیگی کس منہ سے نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں ، 8 فروری کو عوام ان سب کا بوریا بستر گول کرے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...