Home سیاست عالمی برادری کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے،جلیل عباس جیلانی

عالمی برادری کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے،جلیل عباس جیلانی

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔عالمی برادری کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل ایجنڈے پر قدیم حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے، گزشتہ 76 برسوں سے بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہزاروں کشمیری بھارتی افواج کے ہاتھوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کر رہا ہے۔

نگران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا، آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو ذمہ داری یاد دلانا ہے، اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ 76 سال قبل کئے گئے وعدوں کا احترام کرے، عالمی برادری کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...