Home نیوز پاکستان پنجاب میں نمونیہ سے مزید 2 بچے جان کی بازی ہارگئے

پنجاب میں نمونیہ سے مزید 2 بچے جان کی بازی ہارگئے

Share
Share

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیہ سے مزید دوبچے جاں بحق جبکہ 605 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 177 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔

لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 3520 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 15ہزار 130 ہو گئی ، صوبے میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ، چلڈرن ، جناح ، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔

عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ڈائریکٹر سی ڈی سی کاکہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...