Home Uncategorized امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

ریاض: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں پیشرفت پر مشاورت کیلئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد خطے کا پانچواں دورہ کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن دورہ سعودی عرب کے بعد اسرائیل، مصر اور قطر بھی جائیں گے، دوروں کے دوران خطے میں امن کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، مشترکہ تعاون کے امکانات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکا میں تعینات سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور گرد ونواح میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...