Home سیاست بانی پی ٹی آئی کو بھی نواز شریف والی مشقت کی سزا مل گئی

بانی پی ٹی آئی کو بھی نواز شریف والی مشقت کی سزا مل گئی

Share
Share

راولپنڈی: قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی کو بھی میاں نواز شریف والی سزا مل گئی۔

جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی بھی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔

عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرامد کےلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے، کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی ایشوز بن سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2019 میں میاں نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں قید بامشقت کے طور پر کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...