Home نیوز پاکستان زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی

Share
Share

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 27 پیسے کی کمی سے 279 روپے 15 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 279 روپے 34 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 281 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق انتخابات کے بعد نومنتخب حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے، معیشت کی بحالی اور فارن انویسٹمنٹس پر توجہ مرکوز ہونے جیسی توقعات روپے کے استحکام کا باعث بن رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی نومنتخب حکومت کے لیے معاشی پلان و غیرملکی سرمایہ کاری منصوبے مرتب کیے جانے کے ساتھ معاشی اصلاحات جاری رکھے جانے کی توقعات بھی روپے کو مزید تگڑا کرنے کا سبب بنیں گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...