Home نیوز پاکستان مکران میں سیکیورٹی خدشات پر انٹرنیٹ سروس بندکر دی گئی

مکران میں سیکیورٹی خدشات پر انٹرنیٹ سروس بندکر دی گئی

Share
Share

گوادر: الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس )کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مکران میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران ای ایم ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد کا کہنا تھا کہ پہلے دن الیکشن کمیشن کو رزلٹ نہ ملے تو دوسرے دن آجائیں گے، اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کے دن لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور آج پریزائیڈنگ افسران کو ای ایم ایس میں لاگ ان کروا رہے ہیں، آر اوز، فیلڈ آفیسرز کو یہاں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

کرنل (ر) سعد نے کہا کہ تمام 859 آر اوز کی 24 گھنٹے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، اگر انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو پریزائیڈنگ افسر کو نتائج بھیجنے میں مسئلہ ہوگا، انٹرنیٹ بند ہونے پر ریٹرننگ افسر کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ فارم 45 بروقت ریٹرننگ افسران تک پہنچیں، پریزائیڈنگ افسر اور ریٹرننگ افسر کے درمیان رابطہ انٹرنیٹ سے ہوگا اور آر او کو جب نتائج موصول ہوں گے تو وہ اسی وقت اعلان کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 فیصد ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے نتائج آنے میں تاخیر ہوسکتی ہے، پنجاب، اندرون سندھ اور بلوچستان میں کمیونیکیشن کے مسائل ہیں، توقع ہے 60 سے 70 فیصد نتائج ای ایم ایس سے موصول ہوجائیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...