Home سیاست ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595امیدواروں کو نوٹسز جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595امیدواروں کو نوٹسز جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مانیٹرنگ ٹیموں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیے، جس کے مطابق 595 امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان ہارون شنواری نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595 امیدواروں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز ارسال کیے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 261 امیدواروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

ہارون شنواری نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے 52 شکایات الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہیں، ملک بھر میں 144 ڈی آر اوز اور ایک ہزار 200 مانیٹرنگ افسران فیلڈ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی تمام دن مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں گی، انتخابات سے متعلق شکایات کے لیے ہماری ٹیلی فون لائنز 24گھنٹے فعال ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...