Home سیاست بانی پی ٹی آئی، پرویز الہیٰ نے ووٹ کاسٹ کردیا،شیخ رشید اورشاہ محمود قریشی نہ کر سکے

بانی پی ٹی آئی، پرویز الہیٰ نے ووٹ کاسٹ کردیا،شیخ رشید اورشاہ محمود قریشی نہ کر سکے

Share
Share

لاہور: سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل ہوگئی اور بانی پی ٹی آئی نے پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جیل انتظامیہ کو ڈیمانڈ کیے گئے پوسٹل بلیٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل بلیٹ ارسال کیے گیے۔

یاد رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ سے مجموعی طور پر 145 اسیران نے پوسٹل بیلٹ پر حق رائے دہی کے استمال کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹل بلیٹ پر پولنگ کے لیے جیل میں ایک مقام کو باقائدہ پولنگ اسٹیشن قرار دیا اور عمران خان اور چوہدری پرویز الہی نے اپنا ووٹ اپنے سیل میں ہی کاسٹ کیا جبکہ دیگر اسیران نے پوسٹل بلیٹ پر اپنا حق رائے دہی جیل کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق کاسٹ شدہ ووٹ اسی طرح سر بمہر حالت میں ڈی آر او الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...