Home نیوز پاکستان جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن میں قاتلانہ حملہ

Share
Share

چمن: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھر حملہ ہوا تاہم محافظوں کی جوابی کارروائی میں وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر چمن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔

حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، اطلاعات کے مطابق حافظ حمد اللہ حملے میں مکمل محفوظ رہے۔

ملک میں عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر آج دو بم دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔

پشین خانوزئی دھماکے میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...