Home سیاست امیر مقام کو سوات سے شکست، شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر جیت گئے

امیر مقام کو سوات سے شکست، شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر جیت گئے

Share
Share

سوات: مسلم لیگ ن کے خیبرپختنخوا کے صدر امیر مقام کو سوات سے قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوگئی جب کہ شانگلہ سے جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

علاوہ ازیں این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، انہوں نے 59863 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی، یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین 54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...