Home Uncategorized ویرات کوہلی انگلینڈ کیخلاف اگلے تین ٹیسٹ میچز سے آؤٹ

ویرات کوہلی انگلینڈ کیخلاف اگلے تین ٹیسٹ میچز سے آؤٹ

Share
Share

دہلی: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی 3 ٹیسٹ میچز کے لیے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی مصروفیات کے باعث بقیہ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ بورڈ ویرات کوہلی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے جبکہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 15 فروری جبکہ چوتھا 23 فروری اور پانچواں 7 مارچ سے شروع ہو گا جبکہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...