Home سیاست صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات، انتخابات میں مبینہ دھاندلی بارے آگاہ کیا

صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات، انتخابات میں مبینہ دھاندلی بارے آگاہ کیا

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا، وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے بھی آگاہ کیا۔

وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔

وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...