Home سیاست قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان سپرد خاک

قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان سپرد خاک

Share
Share

راولپنڈی :راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ واردات میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی قائدین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی

مقتول چوہدری عدنان کی نماز جنازہ جھنڈا چیچی روڈ جان حویلی کے سامنے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

جھنڈا چیچی روڈ پر تاحد نگاہ صفیں بنائی گی، نماز جنازہ میں سابق امیدوارپیپلزپارٹی حلقہ این اے 57 مختار عباس، سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق، زمرد خان، شکیل اعوان، سید عارف شیرازی، ظہیر احمد اعوان، سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات، اہل علاقہ اور چوہدری عدنان کے ووٹرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

نماز جنازہ کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے، مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...