Home Uncategorized اینیمل جیسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں، ہما قریشی

اینیمل جیسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں، ہما قریشی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ انہیں فلم اینیمل بہت پسند ہے، انکا کہنا تھا کہ وہ اینیمل جیسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ مشین گن اٹھا سکیں اور ہزاروں لوگوں کو مار دیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ انہیں فلم اینیمل کی مبالغہ آمیز مردانگی، ایکشن اور موسیقی کافی پسند آئی، انہوں نے فلم کو مہارت اور چالاکی پر مبنی قرار دیا۔

گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم اینیمل کی ڈائریکشن سندیپ ریڈی وانگا نے دی ہے، تاہم اس ایکشن تھرلر فلم پر تشدد اور مار دھاڑ کے مناظر فلمانے پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

ہما قریشی نے اینیمل کے تقسیم کرنے والے انداز پر بھی اپنی آرا کا اظہار کیا، ہما نے کہا کہ جب انہوں نے 2013 کی ہالی ووڈ فلم وولف آف وال اسٹریٹ یا غیر روایتی اور اشتعال انگیز فلمیں دیکھیں تو بطور اداکار میں سمجھتی ہوں کہ فلم اینیمل کافی دلچسپ ہے اور میں اسی قسم کی فلم میں کام کرنا پسند کرتی ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...