Home سیاست تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہائی مل گئی

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہائی مل گئی

Share
Share

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو ریلیز آرڈر جاری ہونے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ مجموعی طور پر 171 دن جیل میں رہے، ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق حلیم عادل شیخ کیخلاف مجموعی طور پر 40 مقدمات تھے، ان کو تمام مقدمات میں ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر زمینوں پر قبضے، 9 مئی ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزامات ہیں، حلیم عادل شیخ این اے 238 سے الیکشن میں حصہ بھی لے چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...