Home سیاست چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں طویل اور اہم ملاقات

چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں طویل اور اہم ملاقات

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے طویل ملاقات کی۔

ملاقات میں چوہدری وجاہت، چودھری سالک، چوہدری شافع، منتہا اشرف شامل تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں خاندانی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پرویز الٰہی کی صحت اور سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

چوہدری خاندان کے افراد اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...