Home سیاست ‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے لگائے الزامات مسترد کر دیئے

‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے لگائے الزامات مسترد کر دیئے

Share
Share

‎اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ مجھ پر الیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن میں نہ صداقت ہے اور نہ سچائی۔

‎چیف جسٹس نے کہا کہ الزامات کوئی بھی لگاسکتا ہے الزامات لگانا ان کا حق ہے مگر اس کے ساتھ ثبوت بھی ہونے چاہئیں اور الزام لگانے والے کمشنر راولپنڈی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

‎چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، کل مجھ پر چوری اور قتل کا الزام بھی لگا دیں گے۔

‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الزام لگانا آپ کا حق ہے لیکن ساتھ ثبوت بھی دیں، الزامات تو کوئی بھی کچھ بھی لگا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...