Home سیاست ‎راولپنڈی ڈویژن میں قومی و صوبائی نشستوں اور کامیاب امیدواروں کی تفصیلات جاری

‎راولپنڈی ڈویژن میں قومی و صوبائی نشستوں اور کامیاب امیدواروں کی تفصیلات جاری

Share
Share

‎راولپنڈی: راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں، ان نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں۔

‎جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں، اٹک کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں، چکوال کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں۔

‎راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستیں ہیں، راولپنڈی،مری کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دونشستیں ہیں۔

‎این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد کامیاب قرارپائے، این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کامیاب قرار پائے، این اے 51 مری سے ن لیگ کے راجا اسامہ سرور کامیاب ہوئے ہیں۔

‎این اے 52 راولپنڈی، گوجرخان سے پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف کامیاب ہوئے ہیں، این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجا قمرالاسلام کامیاب ہوئے ہیں، این اے 54 راولپنڈی سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب ہوئے ہیں۔

‎راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار کامیاب ہوئے ہیں، راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کامیاب قرار پائے ہیں، راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چودھری کامیاب ہوئے ہیں۔

‎این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال، این اے 59 تلہ گنگ، چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کامیاب ہوئے، این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی کامیاب ہوئے، این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چودھری فرخ الطاف کامیاب ہوئے۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...

تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،جسٹس نعیم اخترافغان

اسلام آباد:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمے کی...

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

مظفرآباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی...