Home سیاست ‎الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن ہم سڑکیں بند نہیں کریں گے،شازیہ مری

‎الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن ہم سڑکیں بند نہیں کریں گے،شازیہ مری

Share
Share

‎کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن ہم سڑکیں بند نہیں کریں گے۔

‎شازیہ مری نے کہا کہ کل کچھ لوگوں نے بتا دیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ نہیں ڈکٹیٹر کے ساتھ ہیں، مارشل لاء کی جو بات کرتے ہیں سن کر دکھ ہوتا ہے، ٹھوس شواہد نہیں تو روڈ کیوں بند کر رہے ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ سیاسیت میں روحانیت کو نہیں لانا چاہئے، کل ایک جماعت کا روحانی اجتماع تھا، مین ہائی وے کو بند کر کے لوگوں کو تکلیف دی گئی، آپ آر اوز کے پاس کیوں نہیں گئے تیسرے دن یاد آیا کہ دھاندلی ہوئی، لیکن دھاندلی کے بھی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔

‎شازیہ مری نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی عادتیں بگڑی ہوئی ہیں، ٹھیک ہونے میں ٹائم لگے گا، یہ وہ دور ہے جب کام کرو گے تو ووٹ ملیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...