Home سیاست علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس، اکبر ایوب، مشتاق احمد غنی کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ

علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس، اکبر ایوب، مشتاق احمد غنی کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈا کی زیر صدارت پشاور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کو بھی اہم وزارتیں دینے پر غور کیا گیا، ہری پور سے اکبر ایوب خان اور مشتاق احمد غنی کو کابینہ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مانسہرہ سے بابر سلیم سواتی، منیر لغمانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا، ہزارہ ڈویژن کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے علی امین گنڈا پور پر اظہار اعتماد کیا۔

ہزارہ ڈویژن کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے پارٹی پالیسیوں پر چلنے کی یقین دہانی کرائی، ہزارہ ڈویژن کے ارکان کو کون کون سی وزارتیں دی جائیں گی، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...