Home سیاست ‎پنجاب اور وفاق میں نواز شریف کی مرضی کے بغیر فیصلے نہیں ہونگے، شاہد خاقان عباسی

‎پنجاب اور وفاق میں نواز شریف کی مرضی کے بغیر فیصلے نہیں ہونگے، شاہد خاقان عباسی

Share
Share

‎اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں نواز شریف کی مرضی کے بغیر فیصلے نہیں ہوں گے۔جیتنے والے اپنے آپ کو مبارک باد کے قابل بھی نہیں سمجھتے، آج جیتنے والے بھی ہار گئے ہیں، نقصان ملک کا ہوا ہے۔

‎شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر الیکشن نہ ہوتے تو شاید یہ حالات نہ ہوتے، اس طرح الیکشن نہیں ہونے چاہئیں تھے جس طرح الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کا الیکشن سے اعتماد اُٹھ گیا ہے، آج دیکھیں لوگ باہر کیا باتیں کرتے ہیں، ابھی میں دفتر آیا ہوں تو 3 لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ الیکشن دوبارہ کیوں نہیں ہو رہے۔

‎شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب لوگ پوچھ رہے ہیں جیتا کون ہے؟ جیتنے والے بھی ہارنے والوں سے زیادہ شرمندہ ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ جیتنے والے اپنے آپ کو مبارک باد کے قابل بھی نہیں سمجھتے، آج جیتنے والے بھی ہار گئے ہیں، نقصان ملک کا ہوا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...