Home Uncategorized ‎سمارٹ گھڑیوں یا انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کا معائنہ خطرناک قرار

‎سمارٹ گھڑیوں یا انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کا معائنہ خطرناک قرار

Share
Share

‎نیویارک: امریکی ماہرین نے سمارٹ گھڑیوں یا سمارٹ انگوٹھیوں سے بلڈ شوگر کے معائنے کو خطرناک قرار دیدیا۔

‎یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے صارفین کو سمارٹ گھڑیوں یا سمارٹ انگوٹھیوں کے استعمال کے خلاف خبردار کیا ہے جو جلد کو چھیدے بغیر بلڈ شوگر کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

‎انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور ری سیلرز غیر قانونی طور پر غیر مجاز ٹولز کی مارکیٹنگ نہ کریں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بلڈ شوگر لیول کی پیمائش کرسکتی ہیں۔

‎ماہرین نے نشاندہی کی کہ یہ ڈیوائسز سمارٹ واچ ایپلی کیشنزسے مختلف ہیں اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ بلڈ گلوکوزمیٹرسے ڈیٹا ظاہر کرتی ہیں۔

‎طبی کے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بلڈ شوگر لیول کی غلط ریڈنگ اس بیماری سے نمٹنے میں غلطیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...