Home Uncategorized معمر خواتین پر مشتمل ریپنگ گروپ کے دنیا بھر میں چرچے

معمر خواتین پر مشتمل ریپنگ گروپ کے دنیا بھر میں چرچے

Share
Share

گیانگ سانگ: جنوبی کوریا میں معمر خواتین پر مشتمل ایک ریپنگ گروپ دنیا بھر میں کافی مقبول ہو رہا ہے جس کا نام سنی اینڈ دی سیون پرنسز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 اور 80 سال کی عمر والی خواتین نے جبوبی کوریا میں اپنا ریپ گروپ بنایا ہے جس نے دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

صوبہ گیانگ سانگ کے ایک گاؤں چِلگوک سے تعلق رکھنے والی بزرگ خواتین کے اس گروپ نے پچھلے سال ہی اگست میں ریپ گانوں کا آغاز کیا ہے لیکن یہ غیر معمولی میمبرز کی وجہ سے یہ اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ ’دادیوں‘ کو ڈھیلی ڈھالے پینٹ شرٹس اور گلے میں زنجیریں پہنے ریپ کرتے ہوئے دیکھنا معمول کی بات نہیں ہے۔

گروپ آٹھ ممبرز خواتین پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتی ہیں جب وہ جوان تھیں۔ دیہی علاقے میں پروان چڑھنے کی وجہ سے ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا لہذا 2016 میں انہوں نے کورین زبان پڑھنا اور لکھنا سیکھنا شروع کیا۔

ایک دن گروپ کی 81 سالہ لیڈر میمبر پارک جیوم سن نے انٹرنیٹ پر ایک ریپ ویڈیو دیکھی جس کے بعد انہوں نے ساتھی خواتین کو ریپنگ سیکھنے پر آمادہ کیا اور اس طرح کچھ سالوں بعد سنی اینڈ دی سیون پرنسز کے نام سے معمر خواتین پر مشتمل ریپ گروپ دنیا کے سامنے آیا جو اپنی دیہی طرز زندگی کی ریپنگ اسٹائل میں تصویر کشی کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...