Home سیاست ‎صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

‎صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Share
Share

‎لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔
‎ لاہور پولیس نے تھانہ شاد مان میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔
‎انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے 11 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
‎پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔
‎یاد رہے کہ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، انویسٹی گیشن پولیس نے صنم جاوید کو دہشت گردی کے مقدمہ نمبر 768 میں گرفتار کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...