Home Uncategorized ‎فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

‎فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

Share
Share

‎غزہ: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، انہوں نے استعفیٰ صدر محمود عباس کو بھجوا دیا ہے۔

‎غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو امریکا کی طرف سے مغربی کنارے میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلئے شدید دباوٴ کا سامنا ہے، وزیر اعظم محمد اشتیہ کا استعفیٰ فلسطینی اتھارٹی کو ہٹانے کیلئے صدر محمود عباس پر بڑھتے ہوئے امریکی دباوٴ کے تناظر میں سامنے آیا۔

‎فلسطینی اتھارٹی کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ سیاسی انتظامات میں فلسطینیوں کے درمیان وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎ادھر وائٹ ہاوٴس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مصر، قطر اور امریکا نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کرنے کیلئے قیدیوں کے معاہدے کے بنیادی نکات پر سمجھوتہ کر لیا ہے۔

‎جیک سلیوان کا مزید کہنا ہے کہ بات چیت آخری مرحلے میں ہے، قطر اور مصر کے درمیان حماس کے ساتھ بالواسطہ بات چیت ہونی چاہیے، جوبائیڈن نے ابھی تک رفاہ آپریشن کے حوالے سے اسرائیل کا منصوبہ نہیں دیکھا ہے۔

‎دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والی بات چیت میں 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ جنگ میں 6 ہفتوں کے وقفے اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے، امریکا ماہ رمضان سے پہلے غزہ سے متعلق معاہدہ کروانا چاہتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...