Home سیاست صدر کا انتخاب الیکشن کے بعد 30 یوم میں کرانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری

صدر کا انتخاب الیکشن کے بعد 30 یوم میں کرانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 41 کی شق کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 یوم کے اندر کرانا لازم ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 ایام کے اندر منعقد ہونا ضروری ہے، 29 فروری 2024ء کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی، الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024ء کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائے گا، 2 مارچ دن 12 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا گیا کہ صدراتی انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے ہی کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن مرکزی و صوبائی سیکرٹریٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...