Home Uncategorized چہرے کے درد میں مبتلا شہری کا کیمرے سے معائنہ، نتائج نے ڈاکٹرکو حیرت میں ڈال دیا

چہرے کے درد میں مبتلا شہری کا کیمرے سے معائنہ، نتائج نے ڈاکٹرکو حیرت میں ڈال دیا

Share
Share

فلوریڈا: ایک امریکی شہری کو چہرے میں شدید درد محسوس ہوا جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس بھاگا تاہم اس وقت اسے زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اسے بتایا گیا کہ اس کی ناک میں درجنوں کیڑے پل رہے ہیں اور اسے اندر سے کھا رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو اچانک ایسا محسوس ہوا جیسے اس کا پورا چہری جل رہا ہو۔ اگرچہ شہری میں پہلی بار علامات اکتوبر میں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے سنگین صورت اختیار کرلی تھی۔

امریکی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند گھنٹوں کے دوران ہی میرے چہرے پر سوجن آگئی اور میرے ہونٹ اتنے پھول گئے کہ میں مشکل سے بات کر سکتا تھا۔ میں باتھ روم جانے کے لیے بھی نہیں اٹھ سکتا تھا کیونکہ جب بھی کھڑا ہوتا، ناک سے خون بہتا۔

شہری نے فوری طور پر جیکسن ویل میں قریبی ایچ سی اے فلوریڈا میموریل اسپتال کا دورہ کیا اور کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ کارلسن سے رجوع کیا۔

جب ڈاکٹر ڈیوڈ نے مریض کا معائنہ کیا تو وہ ششدر رہ گئے۔ انہوں کیمرے کی مدد سے شہری کی ناک کے اندر دیکھا تو پایا کہ وہاں درجنوں کیڑے ناک میں پل رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے بعد میں بتایا کہ میں جان گیا تھا کہ وہ کتنا شدید درد میں ہوگا کیونکہ ان کی آنکھ اور دماغ کے بالکل قریب کیڑے اندرونی حصے کھا رہے تھے۔

ڈاکٹر ڈیوڈ نے کیڑوں کو نکالنے کے لیے پہلے پہل سکشن کا استعمال کیا لیکن کیڑے بڑے ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے کیڑوں کو ایک ایک کر کے ناک سے نکالا۔ امریکی شہری ناک سے 150 زندہ کیڑے نکالے جانے کے بعد اب کافی سکون میں ہے اور بغیر کسی تکلیف کے سانس لے رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...