Home سیاست سینیٹ کی 6 نشستوں پر انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری

سینیٹ کی 6 نشستوں پر انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹ کی 6 نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کی تقرری کر دی۔

اسلام آباد میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے، سندھ کی دو نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

بلوچستان کی تین نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دیں گے، سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 14 مارچ کو کروائی جائے گی۔

سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر 6 نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں، اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو، بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...