Home سیاست محمود اچکزئی کی فضل الرحمان سے ملاقات، صدارتی انتخاب کیلیے ووٹ مانگ لیا

محمود اچکزئی کی فضل الرحمان سے ملاقات، صدارتی انتخاب کیلیے ووٹ مانگ لیا

Share
Share

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے صدر مملکت کے لیے امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگ لیا، فضل الرحمان نے معاملہ پارٹی کے سامنے رکھنے کا کہہ دیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدر مملکت کے لیے ووٹ مانگ لیا اور کہا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے اور ہم نے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا ہے کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پارٹی قیادت سے مشورہ کریں گے، پھر آپ کو آگاہ کردیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...