Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری سے ہلاکتیں 35 ہوگئیں، وزیراعلیٰ کا متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری سے ہلاکتیں 35 ہوگئیں، وزیراعلیٰ کا متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ریلیف کو متاثرین اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی جبکہ حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 3-3 لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے لیے بھی معاوضے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حادثات کی وجہ منہدم ہونے والے گھروں کے متاثرین کو عارضی رہائش گاہ، خوراک اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے بند ہونے والی شاہراہوں کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، اور مصیبت کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ادھر چترال آپر اور لوئر میں شدید برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا اور موصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ نظام زندگی بھی مفلوج ہوگئی اور شاہراہیں بند ہوگئیں۔

علاقہ مکین کے مطابق چترال ٹاؤن کے علاقے میں چوتھے روز بھی بجلی بحال نہ ہو سکی اور انہوں نے آپر اور لوئر چترال میں خوراک کی قلت کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...