Home Uncategorized عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی فلم کا آغاز رواں برس ہوگا

عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی فلم کا آغاز رواں برس ہوگا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس ہوگا۔

یش راج فلمز کے سی ای او اکشھائے ودھانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں عالیہ بھٹ کو اپنے ساتھ ملانے پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی فلم کے متعلق بہت ساری باتیں طے کرلی گئی ہیں اور عالیہ بھٹ ایک نئی جاسوسی دنیا کو لیڈ کریں گی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کے ساتھ نئی فلم میں بالی وڈ اداکار شروری واگھ ساتھ ہوں اور فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ یش راج فلمز کے زیر تحت متعدد جاسوسی بلاک بسٹرز بن چکی ہیں جس میں ٹائیگر سیریز، وار سیریز اور اب پٹھان سیریز بھی شروع ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...