Home نیوز پاکستان پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی ، اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی ، اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا

Share
Share

راولپنڈی: پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد کرلیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد ہوا ہے۔

سید خالد ہمدانی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی اور خودکار ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...