Home Uncategorized پیرو کے وزیراعظم آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے مستعفی

پیرو کے وزیراعظم آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے مستعفی

Share
Share

پیرو : پیرو کے وزیراعظم البرتو اوتارولا خاتون کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق البرتو اوتارولا پر خاتون کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، یہ سکینڈل گزشتہ ہفتے شدت اختیار کرگیا تھا جب ایک چینل نے البرتو کی خاتون سے گفتگو کی آڈیو نشر کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آڈیو کلپس میں البرتو کو خاتون سے اظہارِ محبت اور سی وی بھیجنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

ادھر البرتو اوتارولا نے خود پر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا ہے ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق البرتو اوتارولا 2022ء کے اختتام تک پیرو کے وزیرِ دفاع کی حیثیت سے کام کررہے تھے، ڈینا بولوارتے کے صدر بننے کے بعد انہیں پیرو کا وزیراعظم بنایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...