Home سیاست ‎خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیئے،چیف جسٹس

‎خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیئے،چیف جسٹس

Share
Share

‎اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کوتمام حقوق دیئےگئے، آئین کےمنافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

‎چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اسلام آباد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا کہ ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہ رہےہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بیداری کے لیے خواتین کی بیداری ضروری ہے، آئین میں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

‎چیف جسٹس نے کہا کہ نبی کریم ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی شخصیت خاتون تھی، ہمارے آئین میں بھی اللہ کی حاکمیت کا ذکر ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی، اسلام میں خواتین کو تمام حقوق دیے گئے ہیں۔

‎ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی والدہ حضرت مریم کا ذکر 35 مرتبہ آیا ہے جب کہ بائبل میں تو کئی بار آیا ہے، اسلام میں خواتین کو حقوق دے کر یہ واضح کر دیا ہے کہ خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیئے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...