Home سیاست ‎کے پی رمضان پیکج منظور، مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان

‎کے پی رمضان پیکج منظور، مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان

Share
Share

‎پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

‎پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں،عوام کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔

‎علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، کابینہ نے احساس پروگرام کے تحت رمضان میں مستحق افراد کو نقد 10ہزار روپے دینے کی منظوری دیدی ۔

‎انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں سے بچنے کے لئے کیش پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے، احساس پروگرام کے تحت رمضان پیکیج پر ساڑھے 8 ارب روپے خرچ کیے جائینگے، احساس پروگرام میں مزید ایک لاکھ 15 ہزار مستحق افراد کو شامل کیا ہے، رمضان کے دوران ہسپتالوں میں سحری اور افطار دسترخوان شروع کریں گے۔

‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جب بانی کو سازش کے تحت ہٹا گیا تو مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی، امن امان کی صورتحال پر قابو پانا پہلا کام ہے، دیگر مستحق خاندانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

‎وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بغیر سود کے قرضے اور گرانٹ دیں گے، وفاق کی جانب 1500 ارب روپے بقایا ہیں، یہ ہمارا حق ہے، ہمیں اپنے پیسے ملنے چاہئیں۔

‎علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں جہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام بھی اسی کام کا جائزہ لے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ افطاری اور سحری کے وقت میں بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، بجلی کے لائن لاسز کو جلد ختم کریں گے، پیسکو حکام کو بتایا ہے کہ غریب سے نہیں پہلے امیر سے شروع کیا جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...