Home سیاست ‎پی ٹی آئی سینیٹراعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری

‎پی ٹی آئی سینیٹراعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری

Share
Share

‎اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ۔

‎سیکرٹری سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کئے، سینیٹر اعجاز چودھری کو کل صبح10بجے صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پیش کیاجائے گا۔

‎سینیٹ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے آج سینٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز جاری کرنے کی رولنگ دی تھی۔

‎ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی۔

‎قبل ازیں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اس دستاویزات پر دستخط کیے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے۔

‎ اعجاز چوہدری 9 مئی سے زیر حراست ہیں، اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شمولیت لازم ہے چنانچہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...