Home سیاست مریم نواز نے میرے قتل کی منصوبہ بندی بنائی ہے، مجھے قتل کروایا جاسکتا ہے،شیرافضل مروت کا الزام

مریم نواز نے میرے قتل کی منصوبہ بندی بنائی ہے، مجھے قتل کروایا جاسکتا ہے،شیرافضل مروت کا الزام

Share
Share

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اس کا الزام مریم نواز پر عائد کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شریک انصاف مروت نے کہا کہ سیاسی شخصیت (مریم نواز) نے میرے قتل کی منصوبہ بندی بنائی ہے اور مجھے بھارتی شہری افضل جندل کے ذریعے قتل کروایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا میرے قتل کے لئے شوٹر کو ایک لاکھ روپے ادائیگی بھی کی گئی ہے، یہ تمام مواد ہم ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سارا کام مریم نواز نے کروایا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ رات کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ساری بات ڈسکس کر لی ہے، میں مطالبہ کرتا ہو کہ پاکستان کے نظام عدل اور ایف آئی اے اس کی تفتیش کی اجازت دے کر تحقیقات کرے کیونکہ میں اور میرا خاندان ہمیشہ سے قبائلی دشمنوں کا شکار رہے، ہمارے یہاں کوئی بھی طبی موت نہیں مرا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم بی بی آپ کے پاس جو بھی ہو مگر یہ یاد رکھیے کہ ہماری دشمنی بہت دور دور تک جاتی ہے لہذا پہلے تو آپ دشمنی سے گریز کریں کیونکہ پھر ہمیں کسی کے رہنے یا نہ رہنے کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت نے ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں میری سپاری دی، یہ کام انڈیا کے ذریعے کروایا گیا، ہم یہ سارے شواہد ایف آئی اے کو دیں گے اور ثابت کریں گے کہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر کیا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ’اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز ہوں گی، اگر سیاست کو اس نہج پر لے جا رہے ہیں تو یہ دشمنی دور تک جائے گی، موت سے نہیں گھبراتا زندگی جتنی اللّٰہ نے لکھی ہے اتنی ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...