Home نیوز پاکستان کے پی اور پنجاب میں رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

کے پی اور پنجاب میں رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

Share
Share

لاہور / پشاور: خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتے میں پانچ روز کھلنے والے سرکاری دفاتر پیر تا جمعہ صبح 9 سے دوپہر تین جبکہ جمعے کو صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 6 دن کھلنے والے سرکاری دفاتر میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 9 سے دوپہر دو بجے جبکہ جمعے کو 9 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک امور انجام دیے جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ہفتے میں 5 روز دفتری کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 4 جبکہ جمعے کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ہونگے، جمعے کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دن 1 بجے تک ہونگے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...