Home سیاست الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ فارم 7 پر جاری کیا، جس کے مطابق آصف زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی 181 ووٹ حاصل کر سکے۔

فارم 7 کے مطابق کل 1044 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 مسترد ہوئے اس طرح درست ووٹوں کی تعداد 1035 تھی۔

آصف زرداری کو قومی اسمبلی سے 255، پنجاب اسمبلی سے 43، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔

سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی سے 119، پنجاب اسمبلی سے 18، سندھ اسمبلی سے 3، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 41 اور بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔

الیکشن کمیشن نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صدارتی انتخاب کا نوٹیفکیشن سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...