Home نیوز پاکستان ‎آفات کے تدارک کیلئے 3 روزہ بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی

‎آفات کے تدارک کیلئے 3 روزہ بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی

Share
Share

‎اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام آفات کے تدارک کیلئے تین روزہ بین الاقوامی نمائش آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی۔

‎ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 3 روزہ نمائش 23 تا 25 اپریل پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں منعقد ہو گی، اس سال کے ایکسپو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم سمیت دنیا بھر کے 44 ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے، اس نمائش کے ذریعے آفات کے خطرات سے آگاہی، پیشگی تیاریوں اور تحقیق کو فروغ ملے گا۔

‎این ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی نمائش این ڈی ایم اے کی عوامی سطح پر آفات سے بچاؤ اور قبل از وقت تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

‎گزشتہ سال کی پاکستان ایکسپو کی کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حالیہ سال ایکسپو آن ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پی آئی ای ڈی آر آر2024 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی آفات سے نمٹنے اور مستحکم معاشرہ بنانے کے لئے مکالمے، تعاون اورتجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

‎پی آئی ای ڈی آر آر2024 کا مقصد آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے کلیدی مقاصد کے حصول کے لئے اوردنیا بھر میں مشترکہ اقدامات اور تحقیق کے لیے باہمی اشتراک کے ساتھ ساتھ آفات سے نمٹنے کے شعبہ کے عالمی ماہرین اور پالیسی سازوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے لیے اہم پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

‎پی آئی ای ڈی آر آر 2024 آفات سے محفوظ اور مستحکم دنیا کے لئے متوقع اقدامات، عملی سفارشات پر غور و خوض کے لئے عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...