Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

‎بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

Share
Share

‎راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیاہے۔

‎ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔

‎خیال رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔

‎قبل ازیں پولیس نے میڈیاکو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا، میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے، تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔

‎پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں ، اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں۔

‎سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...