Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت

‎بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، مشتاق غنی کو مروجہ طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت

Share
Share

‎اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مروجہ طریقہ کار اختیار کریں۔

‎اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشتاق غنی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

‎ عدالت نے کہاکہ یہ عدالت پہلے ہی ہدایت کرچکی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کریں گے جو جیل ملاقات کے معاملات طے کرے گا۔ مناسب ہوگا کہ درخواست گزار پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کو اختیار کرے۔

‎ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ای میل کے ذریعے درخواست دی تھی جس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...