Home سیاست ‎وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

‎وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Share
Share

‎اسلام آباد: وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ عطا تارڑنے کہا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے

‎وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر پہنچے جہاں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔

‎وزارت اطلاعات آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کیلئے کھلے رہیں گے، ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے، حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

‎عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے، میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔

‎خیال رہے کہ عطا اللہ تارڑ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں، وہ حلقہ این اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج انہوں نے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...