Home سیاست ‎جناح ہاوٴس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

‎جناح ہاوٴس حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

‎لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوٴس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

‎انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت پیش ہوئیں۔
‎عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

‎عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا مطلب کیا ہے؟ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔
‎انہوں نے کہا کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، ہم عدالت آئے ہیں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی۔
‎ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنت میں تکلیف تھی سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں، سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...