Home سیاست ‎سینیٹ کے 52 ارکان کی مدت ختم ہو گئی،اسحاق ڈار، رضا ربانی، فروغ نسیم سمیت 52 سینیٹرز ریٹائر

‎سینیٹ کے 52 ارکان کی مدت ختم ہو گئی،اسحاق ڈار، رضا ربانی، فروغ نسیم سمیت 52 سینیٹرز ریٹائر

Share
Share

‎اسلام آباد: سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے جس کے بعد جمہوری حکومتوں کی موجودگی میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہو گیا۔

‎گیارہ مارچ 2024ء کو سینیٹ کے 52 ارکان کی مدت ختم ہو گئی، ریٹائرڈ ہونے والے ارکان سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی 12، 12 اور پی ٹی آئی کے 8 شامل ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی 6، جمعیت علماء اسلام (ف)، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے دو، دو، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک سینیٹرز ریٹائرڈ ہوا۔

‎سندھ اور پنجاب کے 12،12، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان کے 11، 11، سابق فاٹا کے 4، اسلام آباد سے دو سینیٹرز اسد جونیجو اور مشاہد حسین سید بھی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی بھی سینیٹر نہیں رہے۔

‎اسحاق ڈار، رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، فروغ نسیم، مظفر شاہ، ڈاکٹر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ڈاکٹر آصف کرمانی، ولید اقبال، حافظ عبدالکریم، سیمی ایزدی، فیصل جاوید، پیر صابر شاہ، طلحٰہ محمود، مشتاق احمد، دلاور خان، اعظم سواتی اور روبینہ خالد بھی ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔

‎احمد خان، کہدہ بابر، شفیق ترین، طاہر بزنجو، نصیب اللہ بازئی، ہدایت اللہ خان، ہلال الرحمان اور شمیم آفریدی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ہیں، سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور شوکت ترین کی نشست استعفوں کے باعث پہلی ہی خالی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...