Home نیوز پاکستان ‎آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار

‎آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار

Share
Share

‎ اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا جس کے تحت آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا۔

‎ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 14 مارچ سے پاکستان کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔

‎وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی پیش رفت پر غور کیا گیا اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
‎آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران آئندہ قرض پروگرام سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے۔

‎ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام، اسٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن اور پیٹرولیم ڈویڑن سے مذاکرات کرے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...